منڈیا،14؍جون (ایس او نیوز) باگل کنٹے کا ایک تاجر شاہد شیخ 7 ؍ جون کو پھل اور ترکاری خریدینے گھر سے نکلا مگر ایک سفید کار میں 4 ؍ افراد نے اس کو اغوا کر لیا۔ اس کی تلاش میں مصروف خصوصی پولیس ٹیموں نے منڈیا ضلع کے ناگامنگلا میں اس اغوا کار ٹولی کا پتا لگا یا اور مغویہ کو بچالیا۔ بھارت ، ابھیشک ، پرکاش کے پی اور چیلووا مورتی کو گرفتار کیا گیا ۔ یہ سبھی 20 سال کے ہیں اور اطلاع دی کہ انہیں تاجر کی پہلی بیوی روما شیخ نے اغوا کرنے کے لیے 2 لاکھ روپئے دیے تھے۔ اس رقم سے غیر مطمئن اور بہتر معاملت کے لیے اغوا کاروں نے دوسری بیوی رتنا خاتون سے تازہ تعاون کا مطالبہ کیا جس نے پولیس کو اس کی اطلاع دے دی۔ پولیس روما اور اس کیس میں ملوث دیگر 3 افراد کی تلاش میں ہے۔ پولیس کے مطابق روما تاجر سے اس لیے ناراض تھی کہ اس نے اس کے بعض زیورات دوسری بیوی کو دے دیے تھے۔